مینگورہ ، بلدیاتی الیکشن میں قومی وطن پارٹی ملاکنڈ ڈویژن میں کلین سویپ کرے گی، ہماری پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے اگر کسی کو شوکاز نوٹس دیا گیا تو وہ جمہوریت کا حصہ ہے اس سے غلط تاثر نہ لیا جائے تمام ممبران اسمبلی کو پارٹی آئین کا خیال رکھنا چائیے اگر پارٹی ممبر نے پارٹی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا ہے تو اسے سزا ضرور ملنی چاہئے پارٹی ضلعی سطح پر سیٹ ٹو سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کریں گے ‘حلقہ کی سطح پر تنظیمیں فعال کرنے کے لئے کمیٹی کی تجویز کی گئی پارٹی رہنما شاہ دوران خان پر سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مقدمات کو فوری طور پر ختم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج ہوگا ا ن خیالات کا اظہارعلاقہ ابو ہا میں قومی وطن کے ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے زونل چیئرمین فضل رحمان نونوویگرنے کیا،انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جس میں سزا اور جز ا کا عمل جاری رہے گااگر پارٹی کے مشران نے کسی کو شوکاز نوٹس دیا ہے تو یہ جمہوریت کا حصہ ہے پارٹی ممبران کواس کا بخوشی جواب دینا چائیے ،بعض ضلعی چیئرمینوں اور عہدیداروں نے مقامی ایم پی اے سے نا خوشی کا اظہا ر کیا اور کہا کہ وہ پارٹی ورکر ز کی امنگوں پر نہیں اترتا تاہم بعض عہدیداروں نے کہا کہ بخت بیدار خان بے داغ ماضی کے مالک ہے اگر اس نے پارٹی کی پالیسوں کی خلاف ورزی کی ہے تو انہیں پارٹی سے نکا ل دیا جائے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ادنیٰ کارکن اور شیرپاؤ کے ساتھ یکسا سلوک ہونا چائیے انہوں نے کہا کہ کارکن بلدیا تی الیکشن کے لئے تیاری شروع کریں الیکشن میں بھرپور حصہ لینے اور کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے بنائی گئیں کمیٹیوں کو ذمہ داری دی جائے گی اس موقع پر ایک قرداد منظور کیا گیا کہ حلقہ 80کے صدر شاہ دوران خان کے خلا ف جو مقدمات درج ہوئے ہیں انہیں فوری طور پر واپس لیاجا ئے بصورت دیگر بڑا احتجاج ہوگا،اجلاس سے زونل جنرل سیکرٹری صدیق علی خان ،حاجی عمر زادہ خان ،میرزا باچا ،اخون زادہ حضرت ،متوکل خان ،حاجی نیک محمد ،ڈاکٹر محمد عالم ،پروفیسر حمید الرحمان ،شیر بہادر خان ،افضل شاہ باچا ،فضل ودود با چا نے بھی خطاب کیا۔
قومی وطن پارٹی کے ضلعی پریس سیکرٹری بہرام خان عثمان خیل نے کہاہے کہ مطالبات کے لئے احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے مگر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے لوگوں سے یہ حق بھی چھین لیا ہے ،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چندہفتے قبل علاقہ رحیم آبادمیں بجلی کے ٹرانسفارمرکی باربارخرابی اورمحکمہ واپڈاکی بے حسی کیخلاف اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا مگر حکام نے لوگوں کا یہ جائز مطالبہ ماننے کی بجائے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین حلقہ پی کے اسی شاہی دوران خان کیخلاف مقامی تھانے میں کئی مقدمات درج کرلئے ہیں جو انتہائی افسوس کی بات ہے،انہوں نے کہاکہ رحیم آبادپولیس اسٹیشن کی حدودمیں چوری کی وارداتیں معمول بن گئے ہیں ایسے میں پولیس کو سیاسی قائدین پر مقدمات قائم کرنے کی بجائے چوریوں کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے چاہئے،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی کے کارکن اس طرح کے اقدامات سے نہ پہلے خوفزدہ ہوئے اورنہ آئندہ خوفزدہ ہوں گے بلکہ عوامی حقوق کے حصول کیلئے ہرفوم پر آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی پی کے اسی کے چیئرمین شاہی دوران خان نے صرف ناظم یونین کونسل رحیم آباد بلکہ بحیثت تحصیل نائب ناظم بھی علاقے کے عوام کی کئی سالوں تک بھرپوراندازمیں خدمت کی ہے اوراب قومی وطن پارٹی کے پلیٹ فارم سے خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ان کیخلاف مقدمات درج کرناکسی بھی صورت مناسب نہیں کیونکہ اس سے پارٹی کارکنوں اورمقامی لوگوں میں شدیدبے چینی اورتشویش پھیلی ہوئی ہے ،انہوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد ازجلد شاہی دوران خان پر قائم کردہ مقدمات کو ختم کریں تاکہ پارٹی کارکنوں اورعوام میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔
692 total views, no views today


