مینگورہ، عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے جنر ل سیکرٹری سابق ایم پی اے رحمت علی خان نے کہا ہے کہ اے این پی بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کریگی ، تبدیلی کے دعویداروں کی کارکردگی صفر ہے ، عوام ایک بار پھر اے این پی کی راہ تک رہے ہیں انتخابات کیلئے خدمت خلق کے جذبے سے سرشار امیدواروں کو سامنے لائیں گے ، یونین کونسلوں کے عہدیدار انتخابات کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کریں اور مشاورت سے امیدواروں کی لیسٹ بنائیں ، اے این پی کے قائدین کے فیصلے کے مطابق اتحادی جماعتوں سے مل کر انتخابات میں حصہ لینگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانجومیں اے این پی حلقہ پی کے83 کے عہدیداروں اور ورکروں کے کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کنونشن سے سہ فریقی اتحاد پی کے 83 کے صدر شیر افضل خان ، ذہین خان ، وکیل احمد کانجو ، رحمت علی ، عبدالصبور ، سلطان علی ، ابراہیم دیولئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ناراض کارکنوں کو منائیں گے اور بلدیاتی انتخابات میں تمام نشستوں کیلئے امیدوار نامزد کریں گے،انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے بے تحاشہ قربانیاں دیں ہیں اور ائندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ضروری ہے ، حکمرانوں سے مایوس عوام اے این پی کے دور حکومت کو یاد کررہے ہیں اسلئے ورکرز باچا خان اور ولی خان کاپیغام گھر گھر تک پہنچائیں۔
596 total views, no views today


