ڈی ایف اُو سوات(فارسٹر بلاک آفسر )کبل کے تحریر ی درخواست پر سوات پولیس کا ایکشن,تحصیل کبل کے علاقہ خیمدرہ، اسوگے اور ڈوکٹ کے پہاڑیوں کو آگ لگانے والے 7ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق گرشتہ کئی دنوں سے ضلع سوات کے مختلف علاقوں کے پہاڑیوں پر جنگلات کو آگ نے لپیٹ لیا تھا جس سے جنگلات کے قدرتی حسن کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ چرندوپرند کو بھی کافی نقصان پہنچایا گیا۔ تھانہ کبل کے حدود خیمدرہ، اسوگے اور ڈوکٹ کے پہاڑیوں پر بھی نامعلوم افراد نے آگ لگائی تھی۔اس سلسلے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر سوات، فارسٹر بلاک آفسر تحصیل کبل نے ملوث ملزمان کے گرفتاری کے لئے تحریری درخواست دائر کی جس پر تھانہ کبل پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان تحصیل کبل کے علاقے خیمدرہ، اسوگے اور ڈوکٹ کے پہاڑیوں پر آگ لگانے والے ملوث تھے۔
گرفتار ملزمان میں طوطی رحمان ولد شمشاد، گوہر، سردار علی ولد شمشاد، خائستہ رحمان، باچا رحمان ولد بوستان، علی شیر، بخت شیر ولد بونیر گل ساکنان خیمدرہ شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف جرم 435-427-149/ اور فارسٹ ایکٹ 33(A) کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں. ضلع سوات کے دیگر پہاڑیوں پر آگ لگانے والے ملزمان کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن جاری ہیں جلد از جلد تمام ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے جیل کے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا جائے گا.
944 total views, 2 views today