مینگورہ،چھٹا اشنا چیمپنئن کرکٹ ٹورنمنٹ اختتا م پذیر،خان کرکٹ ٹیم نے ونر ٹرافی اپنے نام کردی، ٹورنمنٹ کا فائنل خان کرکٹ ٹیم اور عوامی ڈھیری کے درمیان ہوا، خان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 165 رنز سکور کئے اور ان کے پانچ کھلاڑی اوٹ ہوئے ،
سب سے زیادہ سکور رحمان اللہ نے 71 رنز بنائے ، جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے عوامی ڈھیری کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 117 رنز بنا کر اوٹ ہوگئی، ڈھیری کرکٹ ٹیم کے اٹھ کھلاڑی ڈبل فگر تک پہنچ بھی نہ سکیں، خان کرکٹ ٹیم کے باؤلر واحد خان نے تین جبکہ عباس علی نے دو وکٹیں حاصل کی، فائنل کا مین اف دی میچ رحمان اللہ رہا، میچ کے مہمان خصوصی پی ایم ایل ن کے رہنما حبیب گل ،سبیع الرحمان اور حسین احمد تھے، مہمان خصوصی نے ونر اور رنر اپ کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
363 total views, no views today


