سوات: وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی و عوامی اُمور و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئرامیرمقام نے سوات سنگوٹہ مسلم لیگ ہاؤس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں سوات کے علاوہ شانگلہ،بونیر,دیر،باجوڑ،مردان اوردیگرعلاقوں کے لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں کے انفرادی اوراجتماعی مسائل اورمشکلات کی نشاندہی کی، لوگوں نے انجینئر امیرمقام کی موجودگی میں مسائل کے حوالے سے انبارلگادئیے وفاقی محکموں کے حوالے سے عوامی شکایات پرانجینئرامیرمقام نے وہاں موجود محکمہ واپڈا، محکمہ سوئی گیس، یوٹیلٹی سٹور اوردیگروفاقی محکموں کے افیسرز کو احکامات جاری کردئیے جن میں زیادہ تربروقت حل ہوئے۔ جس پر کھلی کچہری میں شریک لوگوں نے امیرمقام کی عوام دوست رویہ کوسراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کھلی کچہریوں کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کے مسائل بروقت حل ہوسکے،
1,073 total views, no views today



