سوات: سوات میں گزشتہ دو ہفتوں سے پہاڑوں پر اگ لگنے کا سلسلہ نہ تھم سکا، گزشتہ رات سے ایلم،مرغزار ، کوکارئی اور ملیکدم کے پہاڑوں پر اگ لگی ہوئی ہے ،جس سے درخت اور قیمتی پودے جل گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ رات سے ہی ایمرجنسی اپریشن شروع کیا گیا ہے ،تاہم تیز ہواوں کیوجہ سے اگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
ریسکیو کے اہلکاروں کیساتھ ساتھ مقامی افراد بھی اگ بجھانے میں مددکررہے ہیں ، دشوار گزار پہاڑی کی وجہ سے اگ ابھی تک نہیں بجھائی جاسکی ہے ۔
ریسکیو کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 60 سے زائد مقامات پر جنگل میں اگ لگی ہے جس میں ریسکیو کے جانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بجھادی ہے ، تاہم مسلسل خشک سالی کی وجہ سے اگ ایک جگہ بجھادی جاتی ہے تو دوسری جگہ لگ جاتی ہے ۔
دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک دس سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جو مبینہ طور پر اگ لگانے میں ملوث ہیں، پولیس نے افراد سے تفتیش کررہی ہے ۔
1,256 total views, 2 views today