سوات :رانیال مٹہ کے رہائشی ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں ایڈ ہاک ریلیف کو ضم کرنے کی جو منظوری دی ہے وہ قابل تعریف ہے جس پر موجودہ حکومت کے شکرگزار ہیں مگر وہ تمام ملازمین جو حال ہی میں ریٹائرڈ ہوچکے ہیں جو پورے پاکستان میں شمار کے چند لوگ ہی ہونگے اور وہ بھی سالوں سے اس انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے اور ان تمام سرکاری ملازمین کے ساتھ اس جدوجہد میں شریک تھے، وہ حکومت کی اس عنایت سے محروم رہ گئے ہیں کیونکہ وہ دو تین مہینے پہلے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں، انہوں نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، مشیر وزیر اعظم امیر مقام اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ان ریٹائرڈ ملازمین کو اس ریلیف میں شامل کرکے ان کی دعائیں لیں کیونکہ ہم نے اپنے ملک و قوم کے نام روشن کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ہے اور ہر وقت قوم و ملک کی خدمت کی ہے، لہٰذا ہمارے اس جائز مطالبہ پر غور کیا جائے۔
609 total views, no views today



