مینگورہ،گراسی گراؤنڈمیں جلسہ کی اجازت نہ دینے پر جمعیت علماء اسلام کا احتجاج،نشاط چوک میں اجتماع کرنے کا اعلان کردیا ،کارکنوں کو تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت جاری،اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاضی ایاز نے سوات پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ ستائس فروری کو گراسی گراؤنڈ میں جے یو آئی کا اجتماع ہونا تھا جس میں مولانافضل رحمان اوردیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے شرکت کرناتھی،
انہوں نے کہاکہ اجتماع کیلئے ہم نے باقائدہ طورپر ڈی سی سوات سے اجازت لی تھی جس کے بعدکارکنوں نے تیاریاں سے شروع کیں مگر عین وقت پر ڈی سی کی جانب سے جلسہ نہ کرنے کی ہدایت موصول ہوئی،انہوں نے کہاکہ ہمارا ڈی سی سے کوئی شکوہ نہیں بلکہ یہ سب کچھ صوبائی حکومت کی ایماء پر ہوا جس کا مقصد ہمارے جلسہ کو ناکام بنانا ہے مگر ہم نے اسے ایک چیلنج سمجھ کر نشاط چوک مینگورہ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا جس کا باقاعدہ اعلان اس پریس کانفرنس کے ذریعے کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ صوبے میں بچوں اوراین جی اوز کی حکومت ہے جن کا کوئی وژن نہیں ،انہوں نے کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ ستائس فروری کو نشاط چوک مینگورہ میں ہونے والے اجتماع کیلئے تیاریاں شروع کریں ،اس موقع پر جے یو آئی کے ضلعی امیر مولاناحجت اللہ،سابق ایم پی اے مولانانظام الدین،معاؤن ناظم مولانا راحت حسین ،قاری شمس الرحمان اوردیگر قائدین وکارکن بھی موجود تھے۔
554 total views, no views today


