کبل،صفر کارکردگی کے بدولت تبدیلی کے دعویدار بلدیاتی الیکشن میں شرمناک شکست سے دوچار ہونگے پی ٹی آئی یوسی کوز اباخیل عہدیداروں کے ناقص کارکردگی کی وجہ سے لوگوں کے مسائل و مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے لوگ دھڑا دھڑ سرخ جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں عام انتخابات کی طرح بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی سمیت تمام دیگر پارٹیوں کا صفایا کرکے مفاد پرستوں سے نجات دلادینگے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی تحصیل کبل کے رہنما نادر خان آف ڈڈھارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ90 دنوں میں تبدیلی کے دعویداروں نے دو سالہ اقتدار کے باوجود مایوسی و محرومیوں کے سیوا کچھ نہ دیا جبکہ یو سی کوز اباخیل میں پی ٹی آئی کے عہدیداروں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام اذیت کا شکار ہیں اسی وجہ سے لوگ دھڑا دھڑ سرخ جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ یوسی کوز اباخیل کبل اے این پی کا گڑھ ہے جو عام انتخابات کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی سمیت تمام دیگر پارٹیوں کو شرمناک شکست سے دو چار کردینگے اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار افراد کو کامیاب کراکر جملہ عوامی محرومیوں کا ازالہ کرینگے انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دو سال اقتدار کرنے کے باوجود کوئی میگا پروجکٹ منظور نہ کرنے والوں کے خالی اعلانات کا مزید انتظارکئے بغیر اے این پی کے سرخ جھنڈے تلے متحد رہیں اور بلدیاتی انتخابات کے لئے بھر پور تیاری کرکے اپنے اور آنے والے نسلوں کے مستقبل کو سنوارنے میں کردار ادا کریں۔
682 total views, no views today


