ڈاکٹر شاہد عالم
“خون کا عطیہ یکجہتی کا عمل ہے”
14 جون کو پوری دنیا میں خون کے عطیے کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
ریجنل بلڈ سنٹر سوات نے بھی اس دن کو پورے جوش و خروش سے منایا۔
انچارج ڈاکٹر سید مزمل شاہ کی سربراہی میں دن کی شروعات کیک کاٹنے کی تقریب سے ہوئی جس میں ڈاکٹر شاہد عالم، ڈاکٹر سلطان، فرمان یوسف اور نور الہی کے ساتھ تمام سٹاف ممبران نے شرکت کی۔
عوامی آگاہی مہم کے لئے سنٹر ہسپتال سیدو شریف سوات ایمرجنسی سے پریس کلب تک ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید مزمل شاہ نے کہا کہ
“عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 10 کروڑ سے زائد افراد خون کا عطیہ دیتے ہیں۔ پاکستان میں ہر سال اندازاً 32 لاکھ خون کی بوتلوں کی ضرورت ہوتی ہے لیکن آگاہی نہ ہونے کے سبب اندازاً صرف 18 لاکھ بوتلیں ہی فراہم ہو پاتی ہیں۔ اس وقت پاکستان میں رضاکارانہ طور پر خون کے عطیہ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
ریجنل بلڈ سنٹر سوات کے وجود میں آنے کے بعد یہ سنٹر ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ہسپتالوں خاص کر سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال اور تھلیسیما کے 2 بڑے سنٹرز وجیحہ تھلیسیمیا فاونڈیشن اور الفجر فاونڈیشن کو بلامعاضہ بیماریوں سے پاک صاف خون فراہم کرتا ہے۔
پچھلے ایک سال اور 6 مہینے کے عرصے میں ریجنل بلڈ سنٹر سوات نے خون کے 30 ہزار سے زاید عطیات لئے جس سے اب تک 80 ہزار سے زاید مریض مستفید ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دن کا کریڈٹ صرف اور صرف رضاکارانہ طور خون پر خون کے عطیات دینے والوں کو جاتا ہے جو ہر وقت اس کار خیر کے لئے تیار رہتے ہیں۔
انشاءاللہ آگے بھی ریجنل بلڈ سنٹر اسی طرح عوام کو بیماریوں سے پاک صاف مفت خون کی فراہمی کے سلسلہ کو جاری رکھے گا۔
1,284 total views, 6 views today