مینگورہ، سوات بھر میں شجرکاری مہم کا سلسلہ بدستور جاری ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز پاکستان یوتھ رائٹس ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ سوات نے شجرکاری مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا جس کا پاکستان تحریک انصاف تحصیل بابوزئی کے صدر اقبال محمود خان نے پاکستان یوتھ رائٹس ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ چیئر مین انجینئر عامر کمال خٹک کے ہمراہ پودا لگا کر با قاعدہ افتتاح کیا،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے اقبال محمود خان نے کہا کہ پاکستان یوتھ رائٹس ایسوسی ایشن کا شجرکاری کرنا انتہائی اچھا قدم ہے جس سے سوات کے حُسن میں مزید اضافہ ہوگا،اُنہوں نے کہا کہ میں جوانوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جو یوتھ کے حقوق کے لئے اِکٹھے ہوکر جہدو جہدکر رہے ہیں ان کی اس کاؤش اور محنت سے اگلی نسل کو فائدہ پہنچے گاہم ان کے ساتھ ہر ممکن تعاؤن کریں گے،اِس موقع پرچیئر مین انجینئر عامر کمال خٹک نے اقبال محمود خان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ہم محکمہ جنگلات سوات کے ڈی ایف او محمد یونس کے تعاؤن سے سوات کو مزید سرسبز و شاداب بنائیں گے ،افتتاحی تقریب میں سماجی کارکن تاج محمد خان ، اسرار علی ، فضل واحد،سہیل خان،عدنان شینا،ادریس خٹک، مرادخان بابا ،شیرعلی ،فوادگران اور سکول کے طلباء نے بھی پودے لگائیں ،دریں اثناء عالمی یوم جنگلات کے موقع پر پاکستان یوتھ رائٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عوام میں جنگلات کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے محکمہ جنگلات کے تعاؤن سے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ایس ڈی ایف اوشکیل خان ،جے یو آئی کے رہنما اعجاز خان ، انجینئر ارشد خٹک ، گوہر شاہ ، عامر کمال خٹک اور اسرار علی بھی موجود تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شکیل خان ،مہمان خصوصی اعجاز خان اور گوہر شاہ نے اسلامی اور سائنسی حوالوں سے جنگلات کی افادیت اور اس کی بے دریغ کٹائی سے انسانی صحت اور ماحول کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا،مہمان خصوصی اعجاز خان نے پاکستان یوتھ رائٹس ایسوسی ایشن کو ہر قسم تعاؤن کی یقین دہانی بھی کرائی اس موقع پر ارشد خٹک ، عامر کمال خٹک نے کہا کہ ہم نے پورے صوبے میں شجر کاری مہم کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے کیونکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور موحولیاتی آلودگی سے بچاؤکا ذریعہ بھی ہے ۔
678 total views, no views today


