مینگورہ،آل ٹیچرکوارڈی نیشن کونسل سوات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق 25مارچ کو صوبائی سطح پر اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا ہوگا لہٰذہ کونسل کے تمام عہدیداراورممبران اس میں اپنی بروقت شرکت کو یقینی بنائیں،اساتذہ گورنمنٹ ہائیرسکنڈری سکول نمبرایک پشاور میں جمع ہوکر اسمبلی ہال تک مارچ کریں گے جس میں شرکت کیلئے سوات سے قافلہ کی شکل میں روانہ ہوں گے ،پریس ریلیزمیں اپراہیم شاہ بابا،ذکریہ باچاشاہین،عمران علی،میاں نوربادشاہ،نثاراحمد،حبیب الحق،اقبال احمد،احمدسیدباچا،اکرام اللہ ،اصغرخان،ظفراللہ خان دولت خیل اورہمایون محبوب نے کہا ہے کہ حکومت فوری طورپر اساتذہ کے دیرینہ طالبہ کو پورا کرتے ہوئے ان کی خواہش کے مطابق نوٹیفیکیشن جاری کرکے تعلیمی ماحول کو تباہ ہونے سے بچائے۔
686 total views, no views today


