مینگورہ ،سوات پولیس نے پشاور سے تعلق رکھنے والے بین الصوبائی نو سر باز سید علی بخاری کو گرفتار کرلیا ، پولیس کے مطابق سید علی بخاری ولد سید ابراہیم بخاری کو لاہور پولیس نے چرس سمگلنگ میں گرفتار کیا تھا جو سوات پولیس کو گاڑیوں کے چوری میں مطلوب تھا جس کے بعد ملزم کو سوات منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ مینگورہ میں گاڑی چوری، تھانہ گارڈن ٹاون لاہور میں سمگلنگ ، تھانہ کینٹ ایبٹ اباد میں دھوکہ دہی ، تھانہ فقیر آباد پشاور میں لڑکی کے اغواء تھانہ جنوبی چھاونی لاہور دھوکہ دہی کے مقدمات درج ہے ، سوات پولیس نے ملک بھر کے پولیس تھانوں کو اگاہ کیا ہے کہ ملزم سوات پولیس کی حراست میں ہے اور اگر کسی تھانہ کو وہ مطلوب ہوں تو قانونی تقاضے پورے کرکے وہ ملزم کو لے جا سکتے ہیں ، پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مزکورہ شخص سے ہوشیار رہے۔
668 total views, no views today


