سوات:مینگورہ میں جدید کارپارکنگ کے حوالے سے چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اورکمشنرملاکنڈڈویژن میں اہم بیٹھک ٗ مینگورہ شہرمیں جدید کارپارکنگ کی تعمیرکیلئے منظورکردہ 60کروڑ روپے اورشہرکوماڈل سٹی بنانے بارے تفصیلی گفتگو، وزیراعلیٰ محمودخان کی طرف سے مینگورہ شہرمیں ٹریفک کانظام درست کرنے اور جدید کارپارکنگ کی تعمیرکی PC-I جلد تیارکرنے بارے ایم پی اے فضل حکیم کوٹاسک سونپ دیاگیا، اجلاس کوبتایاگیاکہ مینگورہ میں جدید تقاضوں کے مطابق تین منزلہ کارپارکنگ تعمیرکی جائیگی، جس میں آٹھ سو گاڑیوں کی گنجائش ہوگی، مینگورہ کوماڈل سٹی بنانے کی حکمت عملی پر بھی غورکیاگیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محمودخان کی طرف سے مینگورہ سٹی میں جدید کارپارکنگ کیلئے 60کروڑ روپے منظورکی گئی ہے، جس کے لئے PC-I کی جلد تیاری اورمینگورہ شہر ٹریفک کانظام درست کرنے کے حوالے سے وزیراعلیٰ محمودخان کی طرف سے جوٹاسک دیاگیاتھااس حوالے سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ عامرلطیف، کمشنرملاکنڈڈویژن شوکت علی یوسفزئی اورچیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کے درمیان ایک اہم بیٹھک ہوئی، جس میں مینگورہ شہر کے مسائل اورخصوصاً ٹریفک کانظام درست کرنے اورٹریفک کی روانی کویقینی بنانے پربحث کی گئی، اس موقع پر اجلاس کو بتایاگیاکہ صوبائی حکومت نے مینگورہ شہرمیں جدید کارپارکنگ کی تعمیرکیلئے منظورہونے والے 60کروڑ روپے اورشہرکوماڈل شہر بنایاجائیگا۔ جبکہ وزیراعلیٰ محمودخان کی طرف سے ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کوجوٹاسک دیاگیاہے اس پر بھی بحث ہوئی اوراجلاس میں واضح کیاگیاکہ شہرمیں کارپارکنگ کی تعمیر بارے جلد PC1تیارکرنے بارے بھی اجلاس کو آگاہ کیاگیااجلاس کو بتایاگیاکہ شہرکیلئے منظور ہونیوالے جدید کارپارکنگ جوکہ تین منزلہ ہوگا، میں 8سو گاڑیوں کی گنجائش ہوگی، اوراس کے آخری چھت پر فوڈ سٹریٹ قائم کیاجائیگااس موقع پر ایم پی اے فضل حکیم خان نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ محمودخان کی خصوصی توجہ کی بناء پر سوات کے مرکزی شہرمینگورہ کوجدید اورماڈل شہربنانے کیلئے خطیرفنڈ خرچ کی جارہی ہے۔ اورمینگورہ کوحقیقی معنوں میں ایک ماڈل شہربناناہدف ہے۔ انشاء اللہ شہرمیں ٹریفک کانظام بھی درست ہوکر رہیگا، اورشہرکوصاف ستھرا رکھنے کیلئے تمام تراقدامات اٹھائے جائیگی۔
775 total views, no views today



