ہمارے ملک میں حالیہ کشیدہ حالات کی وجہ سے لوگ بہت پریشان ہیں۔ جگہ جگہ لوگ بے گناہ مر رہے ہیں۔
سولہ دسمبر کو آرمی پبلک اسکول میں دل خراش واقعہ کے بعدپوری دنیا تشویش میں پڑگئی ہے اور خصوصاً پاکستان میں تو ہر گھر اس سانحہ کے دن سے لے کر اب تک غم کے سایوں میں ڈوبا ہوا ہے۔ اس واقعہ کے بعد حکومت نے اسکولوں کی سیکورٹی سخت کر دی ہے اور ساتھ میں حکومت نے غیر رجسٹرڈ ’’سموں‘‘ کے خلاف ’’بایو میٹرک‘‘ تصدیق کے نام سے مشن بھی شروع کیا ہے، جو لایق تحسین ہے۔ اس عمل سے غیر رجسٹر ڈ ’’سم‘‘ بلاک کر دیے جائیں گے۔
لیکن قارئین کرام! موبائل سموں کے ’’بایو میڑک‘‘ کا عمل بھی فراڈ کی واراتیں روکنے میں ناکام ہے۔
کچھ لو گ اپنے موبایل سے بے نظیر انکم سپورٹ کے نام سے لوگوں کو ایس ایم ایس کرتے ہیں کہ آپ کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے پچیس ہزار کا کیش انعام نکلا ہے۔ ایس ایم ایس میں یہ بھی لکھا ہو تا ہے کہ فلاں نمبر پر کال کریں۔ باقی معلومات میں آپ کو فو ن پر دی جائیں گی۔
قارئین کرام! گزشتہ روز مقامی اخبار میں شایع ہو نے والی خبر میں ان تما م فراڈ نمبروں کو واضح کیا گیا ہے جو کہ یہ ہیں 03352930765 اور 03032936286۔ ان نمبروں سے کال کی جاتی ہے اور مزید کارروائی کے لیے نمبر 0335293065 پر کال کرنے کو کہا جا تا ہے۔
پھر جب مذکورہ نمبر پر رابطہ کیا جاتا ہے، تو دوسری جانب موجود شخص بارہ سو یا پچیس سو تک روپے ایزی پیسہ یا یو پیسہ یا موبی کیش پر بھیجنے کا کہہ دیتا ہے اور یوں ہزاروں سادہ لوح ان فراڈیوں کو اپنی محنت کی کمائی بغیر کسی تصدیق کے بھجوا دیتے ہیں۔ بعد میں ذکر شدہ پچیس ہزار رقم نہیں ملتی۔ اب حکومت کو چاہیے کہ ان نمبروں کو استعمال کرنے والے فراڈیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تا کہ سادہ لوح افراد سے لوٹی گئی رقم انھیں واپس مل جائے۔ اگر انھیں سزا ملی تو اس قبیل کے دیگر فراڈیوں کی عبرت کا سامان ہوجائے گا۔ آخر میں اپنے سادہ لوح سواتیوں کی خدمت میں ایک شعر عرض ہے کہ
تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فرازؔ
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا
896 total views, no views today


