سوات:سوات سٹی کونسل بابوزئی میئر شاہد علی کا سرکاری آٹے کی تقسیم کے حوالے محکمہ فوڈ کے حکام کے ساتھ اہم بیٹھک ہوئی سرکاری آٹے کی فراہمی تمام علاقوں کو یقینی بنانے اورصوبائی حکومت کی ریلیف سے عام لوگوں کو مستفید کرنے پرزوردیا گیا، روزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈ بیلنس پرعملدرآمد کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ٗ ویلج کونسل اورنیبرہوڈکونسل کے منتخب چیئرمینوں کی نشاندہی پردکانداروں کوآٹا فراہم کرنے کے حوالے سے شاہدعلی خان نے تجویزدیدی، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے لوگوں کو سراکری نرخوں پرآٹا فراہم کرنے کیلئے 26ارب روپے مختص کئے ہیں جس کے پیش نظر سٹی کونسل سوات کے میئرشاہدعلی خان اورمحکمہ فوڈ کے حکام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف احسان اے ایف سی اوردیگر حکام میں اہم بیٹھک ہوئی جس میں مینگورہ شہر اورتحصیل بابوزئی میں سرکاری آٹاکی فراہمی کے حوالے سے بحث ہوئی اس موقع پر شاہدعلی خان نے واضح کہا کہ وزیراعلیٰ محمودخان نے جس مقصد کیلئے 26 ارب روپے مختص کی ہے تاکہ اس بارے عام لوگوں کوریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پرمینگورہ شہر اورتحصیل بابوزئی کے دیگرعلاقوں کوسرکاری آٹا فراہم کرکے لوگوں کیلئے آٹا کے حصول میں آسانیاں پیداکی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چیک اینڈ بیلنس کاایساطریقہ کار رائج کیاجائے جس کے تحت یہ معلوم کیاجاسکے کہ سرکاری آٹا صحیح طریقے سے لوگوں تک پہنچ رہا ہے یانہیں۔شاہدعلی خان نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اورلاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی اورسرکاری آٹا کے حوالے سے عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام تراقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 20کلوگرام آٹا980 روپے مقررکی ہے یہ معیاری آٹا استعمال کرنے کی ڈاکٹرز بھی ترغیب دے رہے ہیں انہوں نے تجویز پیش کی کہ ویلج کونسل اورنیبرہوڈ کونسل کے چیئرمینوں کے ذریعے دکانداروں کاانتخاب کرکے ان دکانوں کوآٹا فراہم کرنے کو یقینی بنایاجائے اوراس عمل میں چیک اینڈ بیلنس میں منتخب بلدیاتی نمائندوں (چیئرمینوں) کوبھی شامل کیاجائے انہوں نے محکمہ فوڈ کے حکام پرواضح کہاکہ وہ مینگورہ شہراورگردونواح میں اس بات کویقینی بنائیں کوسرکاری آٹا بلیک پرفروخت نہ ہواورآٹا میں حکومت کی طرف سے جوریلیف دی گئی ہے اس سے عام لوگ مستفید ہوسکے۔
404 total views, no views today



