پشاور:صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور کے قمرزمان سکواش کمپلیکس میں جاری آل پاکستان جونیئر سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی گزشتہ روز انڈر17 اور انڈر19 کیٹیگریز کے فائنل منعقد ہوئے اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس طاہر اورکزئی مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین و سکواش لیجنڈ قمرزمان’ احسان اللہ خان’چیف ریفری و چیف آرگنائزر منور زمان ‘سجاد خان ‘محب اللہ خان سمیت کوچز اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں’ گزشتہ روز ہونیوالے انڈر19 کے فائنل میچ میں خیبرپختونخوا کے محمد عماد نے کے پی کے ہی مطاہر شاہ کے خلاف 48 منٹ کے سخت مقابلے کے بعد آٹھ گیارہ’ بارہ دس ‘ گیارہ چار اور گیارہ آٹھ سے کامیابی اپنے نام کی جبکہ انڈر17 کے فائنل میں پنجاب کے حکمت یار نے کے پی کے ہریرہ خان کے خلاف 44 منٹ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نو گیارہ ‘گیارہ نو’سات گیارہ ‘گیارہ سات اور گیارہ سات سے کامیابی اپنے نام کی’سیکرٹری سپورٹس طاہر اورکزئی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے’ اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس طاہر اورکزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ و ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ تمام اضلاع میں سپورٹس انفراسٹرکچر پر کام جاری ہے کھیلوں کے ایونٹس تسلسل سے جاری ہیں ریوائیول آف سکواش کے نام سے پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت آٹھ اضلاع میں سکواش کورٹس تعمیر کئے گئے ہیں جس کا بنیادی مقصد سکواش میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ کی کمی نہیں یہی کھلاڑی مستقبل میں پوری دنیا میں ملک و قوم کانام روشن کریںگ ے سکواش لیجنڈ قمرزمان نے کہا کہ جونیئر لیول کے ایونٹس کے انعقاد کا مقصد گراس روٹ لیول پر کام کرنا اور ٹیلنٹ کی تلاش ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے 37 سال تک سکواش کی دنیا پر حکمرانی کی اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان کے کھلاڑی ایک مرتبہ پھر سکواش کی دنیا میں نمبر ون بنیں گے۔
648 total views, 2 views today