سوات: مٸیر سٹی کونسل بابوزٸی سوات شاہدعلی خان نے کہا ہے کہ سبزی منڈی مینگورہ کی منتقلی کے حوالے سے مزدوروں کےتحفظات کا ازالہ کیا جاٸیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم ہال میں سبزی منڈی مینگورہ کے اونرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ کیا۔اس موقع پر بازار صدر عبدالرحیم۔سبزی وفروٹ مارکیٹ کمیٹی کے چٸیرمین حمید خان۔نورحسن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔شاہدعلی خان نے کہا کہ ہم پہلے بھی اڈے کی منتقلی میں مزدوروں کے ساتھ تھے اور بھی پیچھے نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ اوڈیگرام کو سبزی منڈی منتقل نہیں ہوگی اس حوالے سے اڑھتیوں۔مزدوروں اور دیگر طبقات کے أرا کا خیرمقدم کرینگے۔انہوں نے کہا کہ منڈی منتقلی سے زیادہ تر غریب لوگ متاثر ہوتے ہیں لہذا اس سلسلے میں انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے حکام سے بیٹھکر غریب مزدوروں کے حق میں اقدامات ہونگےاور کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی کے حوالے سے مساٸل خندہ پیشانی سے حل کرینگے اور محرومیوں کا ازالہ کیا جاٸیگا
1,118 total views, 2 views today