مینگورہ ،سیدو ٹیچنگ آف ہاسپٹلزسیدو شریف میں ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے سی ٹی سکین مشین کا افتتاح کرکے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کا دیرینہ مطالبہ حل کردیا ، جدید سی ٹی سکین مشین سے کم قیمت پر لوگوں کو ایکسرے کی سہولت فراہم ہوگئی،چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے اس موقع پر کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے لئے سی ٹی سکین مشین کے صورت میں جدید سہولیات سے اراستہ تحفہ ہے ، صوبائی حکومت عوام کو صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ، سی ٹی سکین مشین پر ایکسرے ایمرجنسی کے مریضوں کے مفت جبکہ دیگر مریضوں کے پرائیویٹ مشینوں سے انتہائی کم قیمت وصول کی جائیگی ، افتتاح کے موقع پر ایم ایس سیدو شریف ہسپتال ، پی ٹی آئی کے رہنما زاہد خان عرف باز خان ، اختر خان ایڈووکیٹ ، سیف اللہ خان ، رشید اقبال اور دیگر بھی موجود تھے ،ایم پی اے فضل حکیم خان نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور عوام کو علاج معالجہ کی فراہمی کے لئے عملہ اور ڈاکٹروں کو ہدایات دی۔
886 total views, no views today


