مینگورہ، جمعیت علماء اسلام تحصیل بابوزئی کے امیر مولانا نور محمد اور جنرل سیکرٹری قاری فتحت اللہ نے کہا ہے کہ گذشتہ روز سہ فریقی اتحاد کا جو اجلاس ہوا ہے جس میں بلدیاتی الیکشن کیلئے تیاریوں کے حوالے سے بیانات جاری کئے گئے ہیں، یہ اتحاد قاری محمود گروپ کے ساتھ کیاگیا ہے ، جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے ساتھ نہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سوات میں جمعیت علماء اسلام کی دستوری ، تنظیم موجود نہیں اور سوات جمعیت علماء اسلام میں ابھی پارٹی کے انتخابات ہونا با قی ہیں اور جمعیت علماء اسلام کی سابقہ کابینہ بدستور بحال ہے اور انہوں نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ابھی کمیٹی تشکیل نہیں دی کہ بلدیاتی انتخابات میں کس پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنا ہے کیونکہ ہمیں جمعیت علماء اسلام کا مفاد عزیز ہے ، انہوں نے کہا کہ عنقریب تمام تحصیلوں کی سطح پر بلدیاتی الیکشن کیلئے ضلعی تنظیم کمیٹیا ں تشکیل دینے کا اعلان کرے گی اور ضلعی امیر کی جانب سے جو بھی ہدایت دی جائیں اس پر عملدر آمد کریں گے ، جمعیت علماء اسلام ضلع سوات نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ اے این پی ، پیپلز پارٹی کے ساتھ بلدیاتی الیکشن میں اتحاد کہا جائے یا کسی دوسری جماعت کے ساتھ رابطے کئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری عمل پر یقین رکھتے ہیں اور بلدیاتی الیکشن کیلئے تمام جماعتوں سے روابط کیلئے دروازے کھلے ہیں ، انہوں نے کہا کہ قائدجمعیت مولانا فضل الرحمن کی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے سیاسی حکمت عملی اور دانشمندی کا مظاہرہ کرکے مولانا عبدالغفور حیدری کی سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین منتخب کرایا ، انہوں نے کہا کہ مولانا عطاء الرحمان کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہیں کہ نومنتخب سینیٹرز ایوان بالا میں حق و صداقت کی آواز بلند کریں گے ، انہوں نے کہا کہ مرکزی قائدین پر غیر متزلزل اعتماد ہے ، کارکن بلدیاتی الیکشن کے لئے تیاریاں تیز کریں ، ویلج کونسل سمیت تمام حلقوں سے اپنے امیدوار میدان میں لائیں گے ۔
1,196 total views, no views today


