مینگورہ، ضلعی انتظامیہ ، پاک آرمی اور این جی اوز کے زیر اہتمام ہفتہ صفائی مہم کا آغاز ، افتتاحی تقریب میں چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل فضل حکیم سمیت ، ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر،پاک آرمی کے کرنل عمر ،اے سی بابوزئی شفاق احمد ،سی ایم او حیات شاہ اورڈی ایچ او سوات ڈاکٹر سید علی خان نے ہفتہ صفائی مہم میں حصہ لیا ، صفائی مہم کے آغاز میں سرکٹ ہاؤس تک ریلی نکالی گئی جس میں ہفتہ صفائی کے حوالے سے مہم چلائی گئی ، یہ مہم ایک ہفتے تک جاری رہیگی ، اس دوران قوم میونسپل کمیٹی کے ہلکاروں کے ساتھ تعاؤن کریں ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز میونسپل کمیٹی مینگورہ کے زیر اہتمام صفائی مہم کاآغاز صفائی سے کردیا گیا ، اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم ، ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر اور سی ایم او مینگورہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اس لئے ہمیں اپنے گرد و پیش پر نظررکھنا چاہئیے اور صفائی کو شعار بناکر ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کی جانے چاہیئے ، انہون نے کہا کہ یہ مہم سات دن تک جاری رہیگی ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس دوران میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں سے تعاؤ ن کریں ۔
مینگورہ ہفتہ صفائی مہم،سکول طلبہ کی جانب سے واک کا اہتمام ،طلبہ واساتذہ کی شرکت،تفصیلات کے مطابق مینگورہ میں ہفتہ صفائی کے حوالے سے برن ہال سکول کے طلبہ نے واک کیا جوسکول ایم ڈی سیف اللہ خان کی قیادت میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیف اللہ خان نے کہاکہ آج ہفتہ صفائی منایا جارہاہے اوراس حوالے سے ان کے سکول کے بچوں نے بینرزاورپلے کارڈاٹھاکر واک کیا جس کا مقصد عوام کو صفائی کے حوالے سے شعوروآگاہی دینا ہے،انہوں نے کہاکہ صفائی کی اہمیت سے کسی بھی صورت انکار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ صفائی نصب ایمان ہے جس معاشرہ میں صفائی کا فقدان ہو وہاں پر امراض ڈیرے جمالیتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم معاشرہ کو پیغام دینا چاہتے ہیں وہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھے کیونکہ امراض سے بچنے کا یہ ایک اہم ذریعہ ہے۔
726 total views, no views today


