سوات:محکمہ موسمیات نے 30 جون سے خیبرپختونخوا میں تیز بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے سوات اور تحصیل بحرین میں گلیشیر،ندی نالوں میں طغیانی کی الرٹ جاری کردی۔
ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے اسسٹنٹ کمشنر بحرین کوفوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے ضلع میں متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی۔ڈی سی سوات کے مطابق موسمیات کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش بندی کی جائے۔ زیادہ بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں ابھی سے انتظامات یقینی بنائے جائیں، ڈپٹی کمشنرسوات نے پیشگی حفاظتی انتظامات اور امدادی سازوسامان کی دستیابی کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں، اورخطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے مکینوں کو بروقت خبردار کیا جائے،اسکےڈی سی سوات نے متعلقہ اداروں کو نکاسی آب، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی صفائی کو یقینی بنانے کی فوری احکامات بھی جاری کر دی
830 total views, no views today



