سوات: تحصیل چئیرمین کونسل کبل سعید خان کا جاری کام پر چھاپہ، ٹھیکیدار کو کام سے روکنے کی ہدایت کردی ۔تحصیل کبل چئیرمین سعید خان نے کہا کہ خود بھی غیرقانونی اور غیرمعیاری کام کرونگا اور نہ کسی کو کرنے دونگا ۔ انہوں نے ان بات چیت علیگرامہ بائی پاس اور برہ بانڈہ بائی پاس روڈ کے جاری کام پر چھاپہ مارنے کے بعد کیا ۔ انہوں نے معیار اور مقدار کی کمی پانے پر برہمی کا اظہارکیا ۔
مقامی لوگوں کو کہا کہ یہ آپ کا روڈ ہے خود نگرانی کریں ناقص میٹیریل کی استعمال پر بروقت اطلاع دیں۔ اس پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
تحصیل کبل چئیرمین سعید خان نے خود روڈ کے حفاظتی پشتے مسمار کردیئے اور کام کرنے والے کو مزید کام کرنے سے منع کردیا.مقامی لوگوں کو ہدایات جاری کیے کہ اس ٹھیکیدار پر نظر رکھیں کہ دوبارہ کام شروع نہ کریں.
1,042 total views, no views today



