مینگور: ملاکنڈ ڈویژن کے چھ اضلاع میں حکومت صوبہ پختونخواہ کے سی ڈی ایل ڈی پالیسی کے تحت “ڈسٹرکٹ گورننس کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام” ڈی جی سی ڈی کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ اس سلسلے میں پروگرام کا پہلا عوامی تعارفی پروگرام ویلج کونسل بیش بنڈ میں منقعد ہوا۔ جس میں ایس ار ایس پی کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر احسان اللّہ خان ، ڈی جی سی ڈی کے پروگرام مینیجر خالد حسین، پروگرام آفیسر سوشل موبلائزیشن و ہیومن رسورس ڈویلپمنٹ بہار احمد اور سوات کے ڈسٹرکٹ پروگرام مینیجر مراد علی اور دوسرے اہلکاروں نے شرکت کی۔اور صوبائی حکومت کے CDLDپالیسی کے تحت شروع ہونے والے ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی دی اور ان کے سوالوں کے جوابات دے۔ اسی طرح کے دوسرے پروگرام شموزی ، غالیگے، مانیار اور بنجوٹ میں بھی منقعد ہوئے ۔ جس میں مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور CDLDپالیسی کے تحت پہلے درخواست جمع کرنے کی تفصیلی آگاہی حاصل کی اور منصوبوں کے حصول کے بارے میں بھی جانا۔
686 total views, no views today


