سوات: کے پی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ضلع سوات ٹیم نے بڑھتی ہوئی عوامی شکایات، ڈپٹی کمشنر سوات اور ڈی جی کے پی فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں دوسرے اضلاع اور صوبے سے آنے والے دودھ اور خوراک کی دیگر آشیاء کی جانچ کرنے کے لئے موبائیل لیبارٹری سوات کے داخلی جگہوں ٹیسٹنگ جاری۔ اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر مالاکنڈ ڈویژن محمد آصف نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لنڈاکے اور داخلی راستوں پر رات گئے موبائل کی مدد سے دودھ کی کے نمونے چیک کئے گئے جس میں متعدد کنٹینرز اور واٹر کولرز میں ملاوٹی دودھ پایا گیا جس کو موقع پر ضائع کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ گوشت اور مردہ مرغیاں بھی برآمد کر کے ضائع کر دی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے صوبے سے لائے گئے دودھ میں برف بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے بعد دودھ کی ساخت کو واپس ٹھیک کرنے کے لئے دودھ میں پاوڈر اور دیگر کیمکل ملا کہ عوام کو فروخت کیا جاتا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے میڈیا نمائندگان کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شریک کی اور اس عظم کا اعادہ کیا کہ ایسے عناصر کی بیخکنی کی جائگی اور سخت سے سخت اقدامات کئے جائنگے۔
612 total views, no views today



