سوات: سوات سمیت ملاکنڈڈویژن میں بڑھتی ہوئی مہگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف تاجر برداری میدان میں کھود پڑی ، آیندہ لائحہ عمل کیلئے کل اہم اجلاس طلب ، ملاکنڈڈویژن کی تاجر برادری شرکت کریگی تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ظالمانہ کوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور تاجر برادری نے تحریک کا آغاز کرنے کیلیے آج سوات پریس کلب میں اہم اجلاس طلب کرلیا ، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کے مطابق سوات سمیت ملاکنڈڈویژن میں مہنگائی اور بے روزگاری سے ایک طرف عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے تو دوسری طرف کاروباری بھی تباہ ہوگیا ہے ایک طرف مہنگائی تو دوسری طرف لوڈشیڈنگ سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اور عوام دردر کی ٹوکریں کھانے پر مجبور ہے اس سلسلے میں سوات پریس کلب میں ملاکنڈڈویژن کے تاجروں کا اہم اجلاس ہوگا جس کیلئے تمام یونیز کو دعوت نامے ارسال کیے جا چکے ہیں جس میں عوامی مشکلات زیر غور لائے جاینگے اور مشترکہ طور پر ایندہ کیلیے لائحہ عمل تیار کیا جایئگا انہوں نے ڈویژن بھر کے تاجر برادری کو آج ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کی اپیل کی ہے
700 total views, no views today



