مینگورہ، سوات میں منگلور پولیس کی کارروائی ، اغوا برائے تاوان کے 8 کارندے گرفتار ، مغوی بازیاب کرالیاگیا ، پولیس نے موٹرسائیکل چور گروہ کو بھی دھر لیا ، ڈی پی او محمد سلیم مروت نے اپنے دفتر میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 مارچ کو علاقہ منگلور سے کریم اللہ ولد عزیز الرحیم سکنہ امانکوٹ کو نامعلوم ملزمان نے تاوان کی غرض سے اغوا کرلیا تھا جس پر انہوں نے ایس ڈی پی او سیدو سرکل محمد زمان اور منگلور پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او نصیر احمد کی سرکردگی میں ٹیم تشکیل دی ٹیم نے ان کی ہدایت پر ملزمان کا فون ٹریس کرکے ایک مکان کے تہہ خانے میں رکھے گئے مغوی کریم اللہ کو برآمد کرکے ملزمان محمد ظاہر ، حیات خان ، رحیم داد ، صلاح الدین ، دولت خان ساکنان منگلور اور علی رحمن ، سرنواز خان ، سلیمان ساکنان شانگلہ گرفتار کرلئے گئے جس سے تفتیش جاری ہے ، اسی طرح پولیس نے ضیاد خان سکنہ منگلور کی رپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے تین موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزمان حسین علی ولد دلبر اور ساجد ولد شمشیر علی ساکنان منگلور گرفتار کرلئے ، ملزمان سے موٹرسائیکلوں کے پارٹس بھی برآمد ہوئے ، انہوں نے کہا کہ اب تک سکول کے 633 چوکیداروں کو ٹریننگ دی گئی ہے جبکہ منشیات فروشی کے خاتمے کیلئے ضلع بھر میں مہم جاری ہے ، محکمہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہیگا ، جبکہ پولیس امن برقرار رکھنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ۔
978 total views, no views today


