سوات: مالاکنڈڈویژن کے تاجرتنظیموں کا اہم ترین اجلاس اج ہوگا ۔ سوات ٹریڈ فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے سوات نیوز کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ مہنگائی ۔پٹرول قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیخلاف مالاکنڈڈویژن کے تاجر تنظیموں کا اجلاس اج دو پہر دو بجے سوات پریس کلب میں شروع ہوگا ۔ جس میں مہنگائی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ پر بحث کیا جائیگا ۔
صدر سوات ٹریڈ فیڈریشن کا کہناہے کہ اجلاس میں شٹرڈاون ہڑتال پر بھی غور کیا جائیگا ۔ اس اجلاس میں مالاکنڈڈویژن کے تمام ضلعوں کے تاجر تنظیموں کے سربراہان شرکت کرینگے ۔جس کیلئے انتظامات کو اخری شکل دی گئی ہے
814 total views, no views today
Comments



