سوات:ڈسٹرکٹ سپورٹ سوات کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ ٹگ اف وار مقابلوں کا انعقاد ، سوات جم کے کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ اپنے نام کردی،ٹگ اف وار مقابلوں میں سوات بھر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، جس میں سوات جم کے کھلاڑیوں نے پہلی پوزیشن، چارباغ جم نے دوسری پوزیشن جبکہ پختون جم بانڈئی نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی،مقابلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ سوات کے جوان با صلاحیت ہیں اپنے صلاحیتوں بروئے کار لاکر جم میں ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہے اس موقع پر رسی کشی کے جنرل سیکرٹری سعیداقبال نے کہا اگر سوات کے جوانوں کے لئے اسطرح کے مواقع فراہم کئے جائے تو وہ اپنے صلاحیتوں میں نکار لاسکیں گے اور اگلے مقابلوں کے لئے پہلے سے بڑھ کر محنت کرینگے،اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سپورٹس آفیسر عبید خان نے کہاکہ موجودہ حکومت کھیلوں کے سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ جہاں پر کھیل کےمیدان آباد ہوں وہاں وہاں پر ہسپتال ویران ہوتے ہیں اور جوانوں کو ایک تندرست معاشرہ میسر ہوتا ہے ۔انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی کہ اس طرح کے سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے بھر پور کوشش کریں گے، آخر میں سپورٹ آفیسر عبید خان اور رسہ کشی کے جنرل سیکرٹری حاجی سعید اقبال اور دیگر نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات ،ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے۔
701 total views, no views today



