ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں چوری، رہزنی، ڈکیتی کے کچھ واردات ہوئے تھے جس میں تھانہ مینگورہ کے حدود مین بازار میں اسلحہ کے دُکان سے چوری، جیولری ورکشاپ سے چوری، فضاگٹ کے قریب مویشیوں کی چوری اور دیگر تھانہ جات کے حدود سے چوری کے واردات شامل ہیں۔
تھانہ مینگورہ کے حدود مین بازار میں اسلحہ کے ایک دُکان سے نامعلوم ملزمان نے چوری کرکے 4عدد پستول مالیت تقریبا 15لاکھ کی چوری کئے تھے جس میں باقاعدہ تھانہ مینگورہ میں ایف آئی آر درج کیا گیا تھا، ایس پی لوئر سوات ارشد خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی سرکل سٹی بادشاہ حضرت اور ان کے ٹیم میں شامل ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان ودیگر پولیس جوانوں نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے دُکان سے چوری کرنے والے ملزمان تک رسائی حاصل کرکے ارشد خان ولد عثمان غنی سکنہ ملا بابا، نیاز محمد ولد سرزمین سکنہ فیض آباد، حمزلہ ولد زور محمد خان سکنہ شگئی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 4عدد پستول 9MMبرآمد کرلیا گیا۔
اسی طرح تھانہ مینگورہ کے حدود میں جیولری کی ورکشاپ سے نامعلوم ملزمان نے چوری کیا تھااور مذکورہ ورکشاپ سے چاندی، تانبا اور جیولری کے اوزار چرائے گئے تھے، جس میں تھانہ مینگورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اصل ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریس کرکے 160تولہ چاندی، 25کلو تانبا اور جیولری بنانے کے اوزار برآمد کرکے عباس ولد رحیم اللہ، اسد اللہ ولد رحیم اللہ، عصمت اللہ ولد رحیم اللہ، نظام، ذاکر ولد اجمل ساکنان ملوک آباد کو گرفتار کرلیاگیا۔
اسی طرح تھانہ مینگورہ کے حدود فضاگٹ میں نامعلوم ملزم/ملزمان نے 34عدد بیل چرائے تھے، ایس ایچ اُو مینگورہ مجیب عالم خان کے نگرانی میں تھانہ مینگورہ پولیس اور ٹیکنیکل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو برئے کار لاتے ہوئے چارباغ کے علاقہ کوٹ سے چوری شدہ 34عدد بیل برآمد کرکے ملزم وقاص ولد ہادی سکنہ کوٹ چارباغ کو گرفتار کرلیا گیا۔
ضلع سوات کے دیگر تھانہ جات جس میں تھانہ رحیم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد معاذ ولد احمد جلیل ساکن بخت مند محلہ رحیم آباد کے قبضے ایک عدد موبائل vivoاور نقد رقم مبلغ 15000 روپے برآمد کرلی واضح رہے کہ ملزم محمد معاذ نے موٹر سائیکل چوری کرکے جس کو 15000روپے فروخت کیا تھا۔
تھانہ خوازہ خیلہ پولیس نے علاقہ خوازہ خیلہ میں چوری کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا تھا جس نے دوران انٹاروگیشن اپنے ساتھ شریک واردات ساتھیوں کے نام بھی اُگل لئے جس میں معاذ ولد اختر حسین سکنہ ڈھیری خوازہ خیلہ، ممتاز ولد محمد علی سکنہ برکلے خوازہ خیلہ، بابر واحد ولد فضل واحد سکنہ شانگلہ حال برکلے خوازہ خیلہ، ولی اللہ ولد عزیز اللہ ساکن برکلے کوازہ خیلہ، رفیع اللہ ولد مہراب خان ساکن برکلے خوازہ خیلہ، رسول شاہ ولد سرتاج سکنہ ٹیٹابٹ، ملک ظہور ولد ملک زادہ سکنہ کوازہ خیلہ، گلاب علی ولد انور علی سکنہ شمک خوازہ خیلہ شمس الرحمان ولد محمد قمر سکنہ سخرہ اور اسد ولد بابر سکنہ شین فتح پور شامل ہیں۔ گرفتار گینگ گروپ کے قبضے سے ایک عدد موٹر سائیکل 125سی سی، 2عدد موٹر سائیکل 70سی سی، 5عدد مختلف بیٹریاں، ایک عدد ڈیجیٹل ترازو، ایک عدد پانی موٹر اور ایک عدد ایگزاسٹ برآمد کرلی۔
تھانہ سیدو شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علاقہ سیدو شریف سے چوری شدہ ایک عدد موٹر سائیکل اور ایک عدد موٹر کار ویڈز برآمد کرلی، گرفتار ملزمان میں حبیب اللہ ولد دلبر خان سکنہ گل بانڈئی مرغزار، کاشف ولد بادشاہ خان سکنہ گل بانڈی مرغزار، نواب علی ولد پرویز خان، حمید علی ولد پرویز خان، سلمان ولد امان اللہ سکنہ بونیر شامل ہیں۔
تھانہ کبل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیٹ، سنیچر گروپ کے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ 24ہزار پاکستان کرنسی اور ایک عد د موٹر سائیکل برآمد کرلی، گرفتار ملزمان میں سے محمد شاہد ولد محمد شاہ سکنہ کبل، اجمل ولد عدالت خان سکنہ ہزارہ کبل، طاہر شاہ عرف پیشو ولد محمد ظاہر سکنہ سیر سینئی، حسین ولد ریاض سکنہ کالج کالونی کبل، شاہ کالد ولد محمد شاہ سکنہ کبل شامل ہیں۔
اسی طرح تھانہ شاہ ڈھیری پولیس نے ڈکیت، سنیچر گروپ ک ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ 81ہزار 2سو روپے پاکستانی کرنسی برآمد کرلی، گرفتار ملزمان میں سے تاج ولد ولی محمد سیراج، رازق شاہ ولد محمد سلیم، اکرام ولد رہبر ساکنان گودہ، باچا ولی ولد عملی خان، عزیز ولد انور علی سکنہ گودہ، عرفان ولد گل محمد خان سکنہ مانڑی، اکبرخان ولد متعبر خان سکنہ مانڑی شاہ ڈھیری، آسف ولد عجب خان سکنہ دیولئی، صلاح الدین ولد امن خان سکنہ قلاگے توتانو بانڈئی شامل ہیں
1,139 total views, 4 views today