سوات: سوات کے صوبائی حلقہ پی کے سات کے ضمنیبالیکشن میں چھ فیصد خواتین نے ووٹ کاسٹ کیا ۔ غیرسرکاری تنظیم فافن کے رپورٹ کے مطابق حالیہ ضمنی الیکشن میں 6020خواتین نے ووٹ کاسٹ کیا ۔ اس حلقہ میں الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کے کل ووٹوں کی تعداد 84339 ہیں ۔
فافن نے اپنے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اس حالیہ ضمنی الیکشن میں ٹرن اوٹ انتہائی کم ہے ۔ رپورٹ کے مطابق خواتین کی کم ووٹ کاسٹ ہوئی ہے ۔
صوبائی اسمبلی اس حلقہ میں دو مرتبہ ضمنی الیکشن ہوئے ہیں اور دونوں مرتبہ اس حلقہ میں خواتین کی کم تعداد میں ووٹ کاسٹ ہوئے ۔ جبکہ اس حلقہ کے کئی ایسے پولنگ سٹیشن بھی ہیں جن پر ووٹ پول نہیں ہوتے ۔
سماجی اور سوشل ایکٹویسٹ حمرافرحان خواتین کے ووٹوں کےمتعلق کہتی ہیں کہ سوات میں جتنے بھی الیکشن ہوئے ان تمام میں بہت کم خواتین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے ۔ ایک سوال کیوں یہاں پر خواتین ووٹ نہیں ڈالتی ؟ تو حمرا فرحان کا کہناہے کہ اس حلقہ میں خواتین کو اس اگاہی حاصل نہیں ہیں جیسے دیگر علاقوں میں ہے یہاں پہاڑی علاقہ اور دیہات ہیں جہاں پر تعلیم یافتہ خواتین کم ہیں ۔یہاں کے خواتین کو ووٹ کی اہمیت کا زیادہ علم بھی نہیں ہے اس وجہ سے خواتین کے ووٹ کاسٹ ہوتے ہیں ۔ انہوں نے حکومتی اور غیر سرکاری اداروں اور خواتین کے حقوق پر کام کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس طرف توجہ دیں۔ ووٹ کی اہمیت کے حوالے مہم چلائیں تو دوسرے علاقوں کی طرح یہاں بھی ووٹ کاسٹ کرنے کی شرح زیادہ ہوسکتی ہے ۔
صوبائی اسمبلی کے اس حلقہ میں گزشتہ عام انتخابات میں بھی صرف 18فیصد خواتین نے ووٹ کاسٹ کیا تھا ۔ جو تقریبا دس فیصد بنتا یے ۔
1,018 total views, 4 views today