مینگورہ()مینگورہ میں پانی بحران شدت اختیار کرگیا،واساعوام کو پانی فراہم کرنے میں ناکام،لوگ پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے،سوات کے مرکزی شہرمینگورہ میں کافی عرصہ سے پانی کا شدید بحران ہے جس کے سبب لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں،یہاں کے ہر محلے میں لوگ برتن اٹھائے پانی کی تلاش میں سرگرداں نظرآرہے ہیں،کنویں خشک ہوچکے ہیں بعض لوگ دور دورواقع چشموں سے پانی لانے جبکہ بہت سے لوگ ٹینکرکے حساب سے پانی خریدنےپرمجبورہیں جبکہ بجلی کی باربار بندش اور پانی کی سطح نیچے جانے کےسبب بیشترٹیوب ویل بھی بند پڑے ہیں جس سے پانی کی قلت مزید شدت اختیارکرگئی،اہل علاقہ کا کہناہے کہ عوام پانی کو ترس رہے ہیں اور واسا تماشائی بنابیٹھاہے،یہ محکمہ عوام کو ان کی ضرورت کے مطابق پانی فراہم کرنےمیں ناکام ہوچکاہے کیونکہ اس ضمن کہیں بھی اس کی کارکردگی نظرنہیں آرہی ہے ،عوام نےمطالبہ کیا ہے کہ حکومت پانی فراہمی کیلئے فوری اقدامات اٹھاکر ان کی پریشانی دور کرے۔
578 total views, 4 views today