سوات: مینگورہ شاہدرہ میں علاقے کے رہائشیوں کا خواجہ سراؤں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور فحاشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
سوات کے مرکزی شہر مینگورہ شاہدرہ وتکے میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ پولیس تھانے کے ساتھ ہی خواجہ سراؤں نے کئ اڈے قائم کر رکھے ہیں ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شام ہوتی ہی خواجہ سرا سر عام لوگوں کو دعوت گناہ دیتے ہیں خواجہ سراؤں نے نوجوانوں کی اخلاق کو تباہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہناہے کہ غیر مقامی خواجہ سراؤں کو فی الفور ضلع بدر کیا جائیں ہم کو تشدد پر مجبور نہ کیا جائیں ، مظاہرین نے کہا کہ مقامی خواجہ سراؤں کے لئے بھی ضابطہ اخلاق بنایا جائیں ۔ جبکہ خواجہ سراؤں کے گاہکوں کی سخت نگرانی کی جائیں، کیونکہ مقامی لوگوں کا وباش لوگوں کے ساتھ کسی بھی وقت بڑا تصادم ہو سکتاہے۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر مظاہرین کے مطالبات نہیں مانے گئے تو تمام تر نقصان اور تشدد کا زمہ دار پولیس اور انتظامیہ ہوگا۔
خواجہ سراوں کے مبینہ فحاشی کیخلاف چند روز پہلے بھی احتجاج ہواتھا جس میں مینگورہ شہر کے بڑے نشاط چوک کو بلاک کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد انتظامیہ کی یقین دہانی پر کہ غیر مقامی خواجہ سراوں کو نکالا جائیگا پر مظاہرین منتشر ہوئے تھے ۔تاہم انتظامیہ کی جانب عمل درامد یقینی نہ ہونے کے بعد اج دوبارہ احتجاج کیا گیا ۔
1,642 total views, no views today



