سوات:پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ بار ایسوسی ایشن کے صدر جناب مجاھد فاروق ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری رحیم اللہ(چترالی) ایڈوکیٹ نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں مجسٹریٹ غیر آئینی طور پر عدالتی اختیارات استعمال کرتے آرہے ہیں جس سے عوام کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ مجسٹریٹ پر دوہرا بوجھ ڈال دیا گیا ہے ایک طرف سے حکومت مذکورہ مجسٹریٹ کو زمہ داری تحویض کیا گیا اور دوسری طرف سے ان کو عدالتی اختیارات دے گئے ہیں۔ جسے مجسٹریٹ صحیح طریقے سے کام انجام نہیں دے رہے ہیں اور عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔مذکورہ مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ پنج بار ایسوسی ایشن کے کابینہ نے مجسٹریٹی نظام کے مذکورہ اختیارات کو پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں ایک رٹ پٹیشن نمبر W.P 720-M/2022 کے ذریعے چیلنج کیا گیا ۔ اورپشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار ایسوسی ایشن کے طرف سے جناب بیرسٹر ڈاکٹر عدنان خان ایڈوکیٹ سپریم کورٹ پیش ہوئے جو کہ عدالت عالیہ میں باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فیڈرل اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کئے۔ وکلاء کی اس اقدام سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
رحیم اللہ (چترالی)
جنرل سیکرٹری
پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ بار ایسوسی ایشن
746 total views, no views today



