سوات: چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت ٹائم لائن کے مطابق یقینی بنائی جائے، تیز رفتار ترقی کے لئے منصوبوں کی بروقت تکمیل وقت کی اہم ضرورت ہے، مفاد عامہ کے منصوبوں میں معیار پر سمجھوتہ قبول نہیں، متعلقہ محکمے نامکمل اور غیر معیاری کام والے منصوبوں کے لئے سرٹیفکیٹ ہرگز جاری نہ کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدو شریف میں منعقدہ ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سٹی میئر سوات شاہد علی خان بھی موجود تھے، چئیرمین ڈیڈیک کا کہنا تھا کہ منصوبوں کی کڑی نگرانی کی ضرورت ہے اور متعلقہ حکام نگرانی یقینی بنائیں، ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں وہ خود بھی سائٹ وزٹ کریں گے۔ ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی اجلاس میں چئیرمین ڈیڈیک نے صحت عامہ، بنیادی، ثانوی و اعلیٰ تعلیم، لائیو سٹاک، روڈ و بلڈنگ منصوبوں، بجلی و گیس کی فراہمی، کھیل و تفریح کے منصوبوں، آبپاشی و آب نوشی سکیموں اور واٹر اینڈ سینی ٹیشن پروجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا مذید کہنا تھا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اگر کہیں رکاوٹیں ہوں تو فورم کو آگاہ کیا جائے تاکہ بروقت حل کے لئے اقدامات کئے جاسکیں۔ بعض منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چئیرمین ڈیڈیک نے متعلقہ حکام کو رکاوٹیں دور کرنے اور منصوبے جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید تاخیر کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
792 total views, no views today



