مینگورہ، سیدوشریف کا علاقہ کوہستان گٹ مسائل کے گرداد میں پھنس گیا ، علاقے میں پینے کا پانی میسر نہیں مختلف چشموں سے مکینوں نے اپنے مددآپ کے تحت پلاسٹک کے پائپ لائن بچھائی ہوئے ہیں جس سے بڑے پیمانے پر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے علاقے میں کوئی ٹینکی موجود نہیں جس میں بروقت ادویات ڈال کر صفائی کی جاسکے مختلف علاقوں میں پیٹ کی بیماریاں عام ہوتی جارہی ہے چشموں سے جتنا بھی پانی گھروں کو سپلائی ہوتا ہے اس میں ایک مخصوص قسم کا لاوا بہہ کر آتا ہے ، جو کسی بھی حالت میں پینے کی قابل نہیں ، متعلقہ علاقے کو کسی بھی حکومت میں کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے علاقے میں مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں ، بار بار نشاندہی کے باوجود بھی علاقے میں کسی بھی غیر سرکاری ادارے یا حکومتی ادارے نے پانی کیلئے بورنگ نہیں کی ، جس سے متعلقہ علاقے میں کہی بھی پینے کا صاف پانی میسر نہیں ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر علاقے کو پانی کاصاف پا نی مہیا کیا جائے
636 total views, no views today


