مینگورہ، نوجوان لڑکوں میں چرس کا استعمال عام ، شام کے بعد مختلف گلی کوچوں میں چرس نوشوں جمع غفیر دیکھا جاسکتا ہے ، پولیس لمبی تان کر سوگئی ، مختلف بازاروں میں چرس کھلی عام فروخت ہورہے ہیں جس کے وجہ سے نو عمر نوجوانوں میں چرس کی لعنت جڑپکڑتی جارہی ہے ، اگر بروقت ٹھوس اقدامات نہ کئے گئے ، تو نو عمر بچوں میں بھی چرس نوشی کی عادت عام ہوجائی گی ، اس وقت مینگورہ شہر کے مختلف گلیوں کوچوں میں چرس کی بھاری مقدار فروخت کیلئے عام ہے ، جس تک عام نوجوان آسانی رسائی حاصل کرلیتے ہیں ، متعلقہ مسئلے پر مسلسل خاموشی اختیار کی جارہی ہے جس کی وجہ سے چرس فروش کھلی عام چرس فروخت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ،
سکول کے بچوں تک نہیں بخشا جارہا بلکہ انہیں بھی اس نشے کے طرف بلایا جارہا ہے ، اس وقت سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں حاجی بابا ، رنگ محلہ ، بارامہ ، راجہ آباد ، اور دیگر علاقوں میں چرس کھلی عام فروخت ہورہی ہے ، باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مینگورہ شہر میں چرس فروشوں کی پشت پناہی پولیس میں ڈیوٹی پر معمور مخصوص لوگ کررہے ہیں جس کے وجہ سے چرس فروش کھلی عام چرس فروخت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ، بعض علاقوں میں یہ چرس فروش پولیس کی موجودگی میں چرس فروخت کرتے ہیں اور اس خرید وفروخت کیلئے اپنے گھروں کو بطور اڈے استعمال کرتے ہیں ،ضلعی پولیس کی اعلیٰ حکام فوری طور پر نوٹس لیکر ، مینگورہ ، سیدوشریف ، رحیم آباد ، کے پولیس کو سختی سے احکامات جاری کرکے چرس کا مکروہ دھندہ ختم کرنے میں کردار ادا کریں ۔رپورٹ : ذیشان خان سوات نیوز ڈاٹ کام
362 total views, no views today


