باڑہ :خیبر تحصیل باڑہ کے دور افتادہ علاقہ وادی تیراہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ اکاخیل کے علاقے ماترے میں صبح کے وقت واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب پولیس اہلکار پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر تھے پولیو ٹیم کے اہلکار بچوں کو ویکسین دے رہے تھے کہ اس موقع پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے تین پولیس اہلکار سپاہی فضل قدیر ،بخمین، عبداللہ زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے پولیو مہم ختم ہونے کے بعد علاقہ دور افتادہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ شروع کیا گیا ہے فائرنگ میں پولیو ٹیم کے اہلکار محفوظ رہے ہیں اس سے پہلے بھی باڑہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔جن میں ایک سیکورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔
1,314 total views, no views today



