سوات:مینگورہ میں فوڈ اتھارٹی عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی میں مکمل طور ناکام،مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں ناقص ،مضرصحت اور غیر معیاری اشیاء کاکاروبا بلاخوف و خطر جاری،حلال فوڈ اتھارٹی والے صرف نمبربنانے کیلئے کبھی کبھار بازار کا دورہ کرکے بڑے مگر مچھوں کی بجائے چھوٹے موٹے کاروباریوں پر ہاتھ ڈالتےہیں،بااثر کاروباریوں کو کھلی چھٹی،مینگورہ شہر اور آس پاس کے علاقوں میں غذا کے نام پر زہر فروخت کرنے کا سلسلہ جاری،کاروباری لوگ نہ صرف من پسند نرخ وصول کررہے ہیں بلکہ پیسے لے کر عوام کو خوراک کے نام پر زہر دے رہے ہیں،ذرائع کے مطابق اس وقت یہاں پر کیمیکل سے تیار کردہ گڑ اور دودھ کھلے عام فروخت ہورہے ہیں،کھانے کے ہوٹلوں میں باسی اور انتہائی ناقص خوراکی اشیاء فروخت ہورہی ہیں،اسی طرح بازاروں میں پورا دن کھلے آسمان تلے پکی اشیائے خوردونوش پڑی رہتی ہیں جن پر دن بھر گروغبار اور دھول پڑتا ہے جس کا استعمال کئی قسم کے امراض کاسبب بن جاتاہے،گلی کوچوں میں اس سے بھی زیادہ مضرصحت اشیاء کاکاروبارجاری ہے،ہربازار،گلی،کوچے اور مارکیٹ میں دودھ کے نام پر زہر فروخت ہورہاہے،دہی بھی انتہائی ہےاور یہ سب کچھ حلال فوڈ اتھارٹی والوں کی آنکھوں کے سامنے ہورہاہے مگر وہ ایکشن لینے کی بجائے صرف تماشا دیکھ رہے ہیں اور کبھی کبھار نمبر بنانے اور کارکردگی دکھانے کیلئے بازار میں نکل کر چند چھوٹے دکانداروں کیخلاف کارروائی کرتے ہیں اور بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ تک نہیں ڈالتےجس سے عوام کے ذہنوں میں کئی سوالات سراٹھارہے ہیں،مقامی حلقوں نے حلال فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جو محکمہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرسکتا اس کے قیام کا کوئی فائدہ نہیں انہوں نے حکومت سےاس محکمہ ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
1,095 total views, 2 views today