کبل،لیس سٹیشن کبل میں ڈی ار سی کے زیر اہتمام اجتماع منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد سلیم مروت ،ڈی ایس پی حسین باچا،محمد کریم،محمد رفیق، خورشید خان،سعید خان،شاہ سید،ابراہیم دیولئی،عبد الغفور،ہدایت الحق،جعفر خان،ملک عبد الکبیر،خورشید مشوانی،ملک ریاض احمد،عالمگیر،نیاز احمد،نادر خان،ہدایت الرحمان،عزیز الرحمن ،عثمان غنی،فتح اللہ،بخت محمد خان،کریم داد سمیت عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سلیم مروت نے کہا کہ بہترین کارکردگی کے بدولت DRCپولیس سٹیشن کبل کو خیبر پختونخواہ میں امتیازی حیثیت حاصل ہے جس پر DRCممبران خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ DRCکے قیام سے نہ صرف عدالتوں پر بوجھ کم ہوا ہے بلکہ اخراجات کے بغیر لوگوں کے مابین چھوٹے بڑے مقدمات نہایت خوش اسلوبی سے حل ہورہے ہیں جو معاشرے کے استحکام کے لئے اہم قدم ہے انہوں نے کہا کہ DRCکبل کا 8ماہ کے قلیل مدت میں مختلف نوعیت کے 93مقدمات حل کرنا کسی بڑے کارنامے سے کم نہیں جبکہ مستقبل میں بھی کامیابیوں کے سفر کو جاری رکھا جائے گا انہوں نے یقین دلایا کہ DRCممبران کو معاشرے میں عزت و احترام اور اعلی مقام دینے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اس سلسلے میں ممبران کو مناسب پک اینڈ ڈراف ،DRCکارڈز ،ماہانہ لنچ یا ڈنر تقریب،آفس اخراجات،سرکاری ٹیلیفون لائن سمیت دیگر مراعات دئے جائیں گے جبکہ بہترین کارکردگی کے حامل ممبران کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات بھی فراہم کئے جائینگے انہوں نے علاقہ مشران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ منشیات فروشوں سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ضرورت پڑنے پر براہ راست ڈی پی او آفس سے رابطہ کریں تاکہ مجرموں سمیت کوتاہی برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔
618 total views, no views today


