سوات: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد کی زیرِ صدارت اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پانچ اگست کو یوم استحصال کمشیر کے طور پر منانے اور کشمیریوں سے یک جہتی کے لئے تقریبات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں ضلعی محکموں کے سربراہان اور نمایندے اور ضلعی انتظامی آفیسرز شریک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف ضلعی محکموں کی جانب سے دن کی مناسبت سے ترتیب دئے گئے تقریبات پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اے ڈی سی سہیل احمد نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے منظم طریقے سے تقریبات منعقد کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دن منانے کا مقصد بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضے اور مقبوضہ کشمیر کی جدا گانہ حیثیت ختم کرنے کے خلاف اواز بلند کرنا اور کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ یک جہتی کرنا ہے۔
512 total views, 2 views today