سوات:عوامی نیشنل پارٹی نے آئندہ عام انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کردیں ہیں اور متوقع امیداواران سے ٹکٹ کےلئے کاغذات وصول کیے جارہے ہیں. سابق ایم پی اے شیر شاہ خان نے بھی کاغذات جمع کردیے تفصیلات کے مطابق سوات کے حلقہ پی کے پانچ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق ایم پی اے شیر شاہ خان نے پارٹی ٹکٹ کےلئے کاغذات گزشتہ روز باچاخان مرکز پشاور میں جمع کیے، اس موقع پر تحصیل بریکوٹ اور تحصیل بابوزئی کے تنظیمی عہدیداران ، یونین کونسلز کے عہدیداران، صوبائی و ضلعی کونسل کے ممبران اور کثیر تعداد میں صائب الرائے مشران و کارکنان موجود تھے۔ سیاسی ماہرین اس حلقے سے شیرشاہ خان کو ایک مظبوط امیداور تصور کرتے ہیں کیونکہ موجودہ حلقہ پی کے پانچ 2008 کے عام انتخابات میں پی کے 81 تھا اسی حلقے پر 2008 سے 2013 تک شیرشاہ خان ایم پی اے رہ چکا ہے اور عوام میں اب بھی اُسی طرح مقبول ہے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے کثیر کارکنوں کا خیال ہے کہ اگر پارٹی یہ ٹکٹ شیرشاہ خان کو جاری کرے تو اس حلقے سے ان کی جیت یقینی ہے کیونکہ اپنے دور اقتدار میں شیر شاہ خان نے اس حلقے کےلئے ریکارڈ ترقیاتی سکیمیں اور کثیر تعداد میں نوکریاں فراہم کیے ہیں۔ اس کے علاوہ شیر شاہ خان سیاست میں کل وقتی طور پر فعال ہے اور علاقے کے لوگوں میں عزیز و مقبول ہے۔
یاد رہے کہ پرانے پی کے 80 کے کچھ علاقوں(گل کدہ پانڑ وغیرہ) پی کے 81 (کوکارئی، مرغزار وغیرہ) اور پی کے 86 (چارباغ وغیرہ) کو کاٹ کر ایک نیا حلقہ پی کے 4 تشکیل دیا گیا تھا لیکن موجودہ نئے حلقہ بندیوں کے بعد پی کے چار کو ختم کرکے 2008 والے حدود پر بحال کیا جا چکا ہے جس کا موجودہ نام پی کے 5 ہے
538 total views, 2 views today
Comments