مینگورہ، ضلع شانگلہ کے گاؤں لوسر میں لینڈ سلائیڈنگ ہٹانے کیلئے ارمی ، پولیس اور عمائدین علاقہ کوششیں کررہے ہیں، اب تک دو افراد کی لاشیں اور تین کو زخمی حالت میں نکالاجا چکا ہے، ائی ایس پی ار سوات کے ترجمان میجر فاروق فیروز کے مطابق ضلع شانگلہ کے پہاڑی گاؤں لوسر میں گزشتہ رات دو مکانوں پر پہاڑی تودہ آگرا تھا،جس کی وجہ سے مکانوں میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے تھے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں پاک فوج کے جوان ، پولیس اور علاقہ کے عوام موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے مکانوں سے تودہ ہٹانے کا کام شروع کردیا، اخری اطلاعات انے تک ملبے سے پانچ افراد کو نکالا جا چکا ہے، جن میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہیں، ائی ایس پی ار کے مطابق ملبے تلے اب بھی چار افراد دفن ہے، جن کو نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہے۔
576 total views, no views today


