سواتت؛ سوات تعلیمی بورڈ نےجماعت نہم ودہم کے سالانہ نتائج کااعلان کردیا ہے۔ بورڈ پریس ریلیز کے مطابق دو طلبہ نے مشترکہ طور پر سوات تعلیمی بورڈ کے جماعت دہم میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
خپل کور فاونڈیشن ہال میں منعقدہ پروگرام میں سوات بورڈ کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق سنگوٹہ پبلک سکول کی طالبہ منال انعام اور ال اظہر پبلک سکول کے طالب علم سیار احمد نے 1080 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی اسی طرح دوسری پوزیشن حزب اللہ ولد زیارت خان نے 1079 لیکر دوسری پوزیشن لی ، جبکہ تیسر ی پوزیشن پر بھی دو طلبا اظہر پبلک سکول کے اقبال حسین اور ال ظہر کے ہی نوید حسین نے مشترکہ طور پر 1078 نمبر لیکر کامیابی حاصل کی ہے۔
2,085 total views, 2 views today
Comments