مینگورہ،صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی صوبہ خیبر پختونخوا عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کونسلز اور میونسپل کمیٹیز کے آفیسرز اور اہلکارعوام کے مفاد میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ، گزشتہ حکومت کے 5 سالہ بگاڑ کو ختم کرنے کیلئے موجودہ صوبائی حکومت میں شامل تمام جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا ، گرین کے پی کے مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات حصہ لیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی مینگورہ کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،
اجلاس میں سی ایم او نثار خان ، سی سی او ڈسٹرکٹ کونسل سوات ، سی ایم او فضل ربی ، سی ایم او افضل خان اور دیگر افیسرز سمیت ممبران اسمبلی محب اللہ خان ، فضل حکیم ، عزیز اللہ گران ، جماعت اسلام سوات کے امیر ڈاکٹر فضل سبحان اور دیگر عہدیداربھی موجود تھے ، عنایت اللہ خان نے کہا کہ سوات ایک خوبصورت لور سیاحتی علاقہ ہے ، یہاں پر سیاحتی علاقوں اور دور دراز علاقوں کے میونسپل کمیٹیز کو فنکشنل کرنے اور اس لحاظ سے عوام کو انکے دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشش کریں گے ، انہوں نے کہا کہ سوات ٹرارنسپورٹروں کے مابین مسائل اسطرح حل کئے جائیں جس میں کسی کو نقصان نہ پہنچے اور افہام و تفہیم سے مسائل حل ہوسکیں ، انہوں کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے عوام کے مشکلات کا بروقت ازالہ ہوگا ، اور مقامی نمائندوں کے انتخاب سے مسائل احسن طریقے سے حل ہوسکیں گے ، انہوں ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ کونسل اور اسی ایم اوز بہترین طریقے سے میرٹ پر اکشنز کریں اور قواعد و ضوابط کو مد نظر رکھیں ، انہوں نے سی ایم او مینگورہ کو ہدایت دی کہ وہ مینگورہ شہر کی خوبصورتی کیلئے سکیمز پیش کریں تاکہ نکاس آب کا نظام درست ہواور سروسز میں بہتری آسکیں ، اس موقع پر انہوں نے میونسپل کمیٹی کے لان میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ۔
483 total views, no views today


