سوات: یوم شہداء بابڑہ کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے زیر اہتمام ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی کے عہدیدار اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ صدر شیر شاہ، جنرل سیکرٹری خواجہ محمد خان، نثار خان، ڈاکٹر حیدر علی ہمدرد، نادر شاہ، عزیز خان، افضل خان، غفور بابا، ظفر علی ناز، سمیع اللہ گران، وحید اللہ قرار اور عطاء اللہ خان نے کہا کہ بابڑہ شہداء کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی اور اس وقت ظالموں نے ان کو تشدد کا نشانہ بنایا لیکن ان جرات مندوں نے ان کیا مقابلہ کرکے اپنے سینوں پر گولی کھالی لیکن ظلم قبول نہیں کیا، انہوں نے کہا یوم شہداء بابڑہ دنیا تاریخ میں ایک بدترین دن گذراہے جس میں پختون قوم پر جو ظلم ہوا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ پختون پر امن قوم ہے اور امن چاہتا ہے لیکن ابھی بھی پختون قوم کے ساتھ ہر معاذ پر ظلم کی انتہاء جاری ہے اور ہم ان کے خلاف ایک ہوکر آواز اٹھائیں گے، بابڑہ شہداء ہمارے سینوں میں موجود ہے اور اسی طرح ان کی قربانیوں کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائیگا، اس موقع پر شعراء نے اس حوالے سے شاعری میں بابڑہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور شرکاء سے خوب داد وصول کیا، تقریب کے اخر میں شہداء کے ایصال ثواب درجات بلندی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔
416 total views, 2 views today