سوات: سوات قامی جرگے کے نمائندہ کمیٹی خورشید کاکاجی، احمد شاہ اور باچا لالہ کا سوات پریس کلب کے چیئرمین سعید الرحمان، صدر محبوب علی اور جنرل سیکرٹری نیازاحمدخان کے ساتھ17 اگست کو ہونے والے سوات قومی جرگہ کانفرنس بارے ملاقات کی،جرگے کے ترجمان خورشید کاکا جی نے اس موقع پر کہا کہ سوات کے صحافیوں نے ہمیشہ علاقے کی خدمت کی اور ان کی قربانیاں کسی سے چھپی نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ سوات پریس کلب علاقے میں عوام کی آواز ہے اور ان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا سوات قومی جرگہ سوات کے تمام صحافیوں اور خصوصاً پریس کلب کے موجودہ کابینہ اور دگیر ممبران کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوات قومی جرگہ ہو یا سیاسی پارٹیاں وہ سوات پریس کلب کے چیئرمیں سیعیدالرحمان، یونین کے صدر محبوب علی اور جنرل سیکرٹری نیازاحمدخان اور دیگرکابینہ کے ارکان کی صحافتی خدمات کو باضابطہ خیراج تحسین پیش کرتے ہیں
1,149 total views, no views today



