سوات: انسداد ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف) ابرار وزیر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ حکام کی شرکت۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے متعلقہ حکام کو 2013 س2022 کے درمیان ڈینگی لاروا کی موجودگی سے متعلق ڈیٹا کو سامنے رکھتے ہوئے ہائی رسک علاقوں میں اقدامات تیز کرنے کی ہدایت۔ اجلاس میں ڈاکٹر فضل عارف کی سربراہی میں تمام لائن ڈیپارٹمنس کے نمائیندوں پر مشتمل کور ٹیم کو مزید متحرک کرنیاورمتعلقہ ڈیپارٹمنس کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں اپنی اپنی ذمداریوں کے مطابق اقدامات کرنے کا فیصلہ ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیل میونسپل آفیسرز کو ڈینگی لاروا کے ممکنہ پرورش والی جگہوں کی نشاندہی کرنے اور لاروا کی افزائش روکنے کے لئے فوری اقدامات شروع کرنے کی ہدایات۔ یاد رہے کہ 2020 میں بھی سوات کے مختلف علاقوں میں ڈینگی لاروا پایا گیا تھا اور اسی بنا پر موسم گرما کے آغاز سے ہی ضلعی انتظامیہ نے انسداد ڈینگی اقدامات شروع کر رکھے ہیں۔
659 total views, 2 views today