سوات:صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں یتیم اور سٹریٹ چلڈرن کیلئے بننے والے زمونگ کور ادارے میں پاکستان کے 75 واں یوم ازاد کے حوالے سے رنگارنگ تقریب کااہتمام کیا گیا ، تقریب میں تحصیل کبل چیئرمین سعید خان ،ڈپٹی ایجوکیشن افیسر سوات فضل خالق ، شاہ فیصل ، سوات نیوز کے چیف ایڈیٹر خورشید علی سمیت بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی ۔
یوم ازادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےاسسٹنٹ ڈآئریکٹر زمونگ کور فرمان علی نے کہا کہ یہ ادارے مالاکنڈڈویژن کے سٹریٹ چلڈرن کیلئے بنا ہے جس میں اس وقت سو کے قریب بچے کلاس نرسری سے لیکر ششم جماعت تک پڑھتے ہیں ،اس ادارے کو پچھلے سال سٹارٹ کیا گیا تھا،جبکہ زمونگ کور کا پہلا ادارہ پشاور میں سٹریٹ چلڈرن کیلئے عمران خان نے بنایا تھا، ان کو وژن سٹریٹ چلڈرن کو تعلیم دینا تھا۔
تقریب میں سکول بچوں نے ملی نغمے ، خاکے ، تقاریرپیش کئے جن کو لوگوں نے خوب سراہا،پروگرام کے مہمان خصوصی تحصیل چیئرمین کبل سعید خان نے کہا کہ ہمیں ان بچوں پر فخرہے یہ قوم کا عظیم سرمایہ ہے او رانہی بچوں نے اگے جاکر پاکستان کو ترقی دینا ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وژن پاکستان کو تعلیم یافتہ اور ترقیافتہ بنانا تھا اور یہ اس ادارے کو اس مقصد کو بنایا گیا ہے ۔
پروگرام سے ڈپٹی ایجوکیشن افیسر فضل خالق ،شاہ فیصل ،سیاسی وسماجی کارکن انبیائ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سٹریٹ چلڈرن اور یتیم بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ، اس قسم کے اداروں کے قیام سے ایسے بچوں کو تعلیم کے بہتر مواقع مل سکیں اور یہ پڑھ لکھ کر قوم کي خدمت کرسکیں ۔
847 total views, 6 views today