پشاور( سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل اف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں خواتین کھلاڑیوں کیلئے مختلف کھیلوں کا انعقاد کیاگیا جس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے کھلاڑیوں نے شرکت کی اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی رابعہ بصری مہمان خصوصی تھی جنہوں نے آزادی کے حوالے سے کیک کاٹا اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی، ایڈمنسٹریٹر جعفر شاہ،فیمل کوچ بشری اور آمنہ سمیت دیگر موجود اہم شخصیات موجود تھیں۔خواتین گیمز میں اتھلیٹکس،سکواش،بیڈمینٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں صوبہ بھر سے کثیر تعداد میں لڑکیوں نے حصہ لیا، مقابلوں کے نتائج کے مطابق سکواش کے ایونٹ میں حرا عقیل نے فائنل میں مناہیل عقیل کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی،بیڈمنٹن فائنل میں فریال نے سپنا کو دو ایک سے شکست دے کر برتری حاصل کرلی اسی طرح ٹیبل ٹینس کے ایونٹ کا فائنل علیشبہ اور حوریہ کے مابین کھیلا گیا جس میں علیشبہ نے 2-3 سے کامیابی حاصلکی،اتھلیٹکس کے ڈسکس تھرو کے ایونٹ میں انزالہ نے گولڈ جبکہ عطیرہ نے سلور میڈل اپنے نام کرلی، دو سو میٹر ریس میں چترال سے تعلق رکھنے والی شان نے پہلی جبکہ ایبٹ آباد کی ماہ نور نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی،8سو میٹر ریس میں پشاور کی حسنہ نے گولڈ جبکہ حفصہ نے سلور میڈل جیت لی، جیولن تھرو کے ایونٹ میں سوات سے تعلق رکھنے والی ایمن نے گولڈ جبکہ شہلا نے سلور میڈل اپنے نام کرلی، شاٹ پٹ کے مقابلوں میں شہلا نے پہلی جبکہ لائبہ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی،اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی رابعہ بصری نے کہا کہ خواتین گیمز منعقد کرانا قابل تحسین ہے، آج میں فخر محسوس کر رہی ہوں کے ہماری بچیاں مختلف مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے اور صوبے کی نمائندگی کر رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں خواتین کا بہت اہم کردار ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت نے دوسرے شعبوں کیساتھ ساتھ خواتین سپورٹس کے لئے بھی عملی اقدامات اٹھائیں ہیں۔واضح رہے ہے کہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام خواتین کیلئے بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس ٹریننگ کیمپ کا انعقاد ہوچکا ہے جبکہ باقی گیمز میں رواں ماہ سمر ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیاجائیگا ۔
594 total views, 2 views today